QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ذولفی بخاری کی علامہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات

18 Nov 2021 18:44

اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں شعبہ سیاسیات نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں، جنکا مقصد حکومت کی متنازع پالیسیوں پر اپنے موقف کو واضح کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے موجودہ حکومت کی متعدد پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئین اور قومی سلامتی سے متصادم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی، مجلس عاملہ اور مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں شعبہ سیاسیات نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں، جن کا مقصد حکومت کی متنازع پالیسیوں پر اپنے موقف کو واضح کرنا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماء ناصر عباس شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 964274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964274/تحریک-انصاف-کے-مرکزی-رہنماء-ذولفی-بخاری-کی-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-سے-خصوصی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org