QR CodeQR Code

کوئٹہ، ریڈ زون ایریا میں جلسہ جلوسوں پر پابندی عائد

18 Nov 2021 21:18

وزارت داخلہ کیجانب سے کوئٹہ کے حساس علاقے ریڈ زون ایریا میں جلسہ اور جلوسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی مشیر برائے وزارت داخلہ کے مطابق ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں وزارت داخلہ کے مشیر میر ضیاء اللہ لانگو کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ ملک ارشد مجید کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم ریڈ زون کے گردونواں میں آئے روز جلسہ جلوس کی وجہ سے شہر کا ٹریفک شدید متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ مریضوں کو بھی سفر میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ صوبائی مشیر برائے داخلہ و قبائلی امور نے مراسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریڈ زون کے گردونواح میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کرے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 964291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964291/کوئٹہ-ریڈ-زون-ایریا-میں-جلسہ-جلوسوں-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org