QR CodeQR Code

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے مسائل میں اضافہ کیا، اے ایس اے

19 Nov 2021 21:44

اپنے ایک بیان میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ انتظامی آفیسران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر نے جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور طلباء کے مسائل کو اور بڑھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یکم نومبر سے لاپتہ دو طلباء کی بازیابی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اور ہم اسے تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغوی طلباء قصوروار ہیں، تو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے تھا۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اس بابت جامعہ پر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ انتظامی آفیسران کی مجرمانہ خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر نے جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور طلباء کے مسائل کو اور بڑھایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 964428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964428/جامعہ-بلوچستان-کے-وائس-چانسلر-نے-مسائل-میں-اضافہ-کیا-اے-ایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org