0
Friday 19 Nov 2021 21:44

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے مسائل میں اضافہ کیا، اے ایس اے

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے مسائل میں اضافہ کیا، اے ایس اے
اسلام ٹائمز۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یکم نومبر سے لاپتہ دو طلباء کی بازیابی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اور ہم اسے تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغوی طلباء قصوروار ہیں، تو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے تھا۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اس بابت جامعہ پر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ انتظامی آفیسران کی مجرمانہ خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر نے جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز، ملازمین اور طلباء کے مسائل کو اور بڑھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 964428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش