QR CodeQR Code

لاہور، سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر فائرنگ

22 Nov 2021 11:49

پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سیشن عدالت کے باہر مخالفین نے باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں مخالفین نے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جب کہ دونوں عبوری ضمانت پر تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 964795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964795/لاہور-سیشن-کورٹ-کے-مرکزی-گیٹ-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org