QR CodeQR Code

پشاور، حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

22 Nov 2021 12:45

خزانہ میں تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ خزانہ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقہ خزانہ میں تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے، پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 964810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964810/پشاور-حملہ-ا-وروں-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org