0
Monday 22 Nov 2021 12:45

پشاور، حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور، حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ خزانہ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو شہید کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقہ خزانہ میں تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے، پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 964810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش