QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قطر روانہ، لیاقت بلوچ قائمقام امیر مقرر

22 Nov 2021 21:29

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق قطر میں قیام کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ملک کی معروف دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پانچ روزہ تنظیمی دورہ پر قطر روانہ ہو گئے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق قطر میں قیام کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ملک کی معروف دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات کے مطابق سراج الحق 27 نومبر کی رات قطر سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 964903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964903/جماعت-اسلامی-کے-امیر-سراج-الحق-قطر-روانہ-لیاقت-بلوچ-قائمقام-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org