QR CodeQR Code

پاکستان امریکہ کو افغانستان میں روابط بڑھانے کی ضرورت، وزیراعظم

22 Nov 2021 22:33

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن و استحکام کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی کانگریس کے وفد ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس سے ملاقات کے دوران کہی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 964914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964914/پاکستان-امریکہ-کو-افغانستان-میں-روابط-بڑھانے-کی-ضرورت-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org