0
Monday 22 Nov 2021 22:33

پاکستان امریکہ کو افغانستان میں روابط بڑھانے کی ضرورت، وزیراعظم

پاکستان امریکہ کو افغانستان میں روابط بڑھانے کی ضرورت، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن و استحکام کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی کانگریس کے وفد ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس سے ملاقات کے دوران کہی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دونوں اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ افغان عوام کی مالی مدد کرنےکی فوری ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 964914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش