QR CodeQR Code

گوادر، احتجاجی دھرنا جاری، حکومت کو 3 دن کی مہلت

22 Nov 2021 23:26

اپنے ایک بیان میں گوادر کو حق دو تحریک کے رہنماء نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 3 دنوں میں مطالبات تسلیم نہیں کئے تو اوتھل، اورماڑہ، پسنی اور سربندن زیرو پوائنٹس کو بلاک کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور گوادر کو حق دو تحریک کے رہماء مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت کو آخری مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں حکومت کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے آخری وارنگ دی ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اوتھل زیرو پوائنٹ، اورماڑہ زیرو پوائنٹ، پسنی زیرو پوائنٹ اور سربندن زیرو پوائنٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو صرف گوادر ہی نہیں بلکہ پورے ساحل بلوچستان کے مرد و خواتین سڑکوں پر ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 964928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964928/گوادر-احتجاجی-دھرنا-جاری-حکومت-کو-3-دن-کی-مہلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org