QR CodeQR Code

پی ٹی آئی الیکشن ہاری تو ان میں سے کوئی پاکستان میں نہیں رکے گا، اویس قادر شاہ

23 Nov 2021 18:53

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ 2014ء کے دھرنے میں عوام بیوقوف بن گئی اب وہ ہی انہیں نکالے گی، اگلے الیکشن میں انکے پاس کچھ نہیں جو یہ کامیاب ہوں، یہ نیا طریقہ الیکشن رگ کرنے کا پی ٹی آئی کا منصوبہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن ہاری تو ان میں سے کوئی پاکستان میں نہیں رکے گا، اب پی ٹی آئی اور سیز پاکستانی کے کاندھوں کا استعمال کررہی ہے۔ اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 2014ء کے دھرنے میں عوام بیوقوف بن گئی اب وہ ہی انہیں نکالے گی، اگلے الیکشن میں انکے پاس کچھ نہیں جو یہ کامیاب ہوں، یہ نیا طریقہ الیکشن رگ کرنے کا پی ٹی آئی کا منصوبہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار پر جتنا آنن فانن کام ہو رہا ہے یہ ہی پی ٹی آئی کا خوف اور کمزوری ہے، جو عوام پاکستان میں رہتے ہیں وہ انہیں پہچان چکے ہیں اس لئے اب جو پیسے بھجتے ہیں انکا استعمال کھل کر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 965064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965064/پی-ٹی-آئی-الیکشن-ہاری-ان-میں-سے-کوئی-پاکستان-نہیں-رکے-گا-اویس-قادر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org