0
Tuesday 23 Nov 2021 18:53

پی ٹی آئی الیکشن ہاری تو ان میں سے کوئی پاکستان میں نہیں رکے گا، اویس قادر شاہ

پی ٹی آئی الیکشن ہاری تو ان میں سے کوئی پاکستان میں نہیں رکے گا، اویس قادر شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن ہاری تو ان میں سے کوئی پاکستان میں نہیں رکے گا، اب پی ٹی آئی اور سیز پاکستانی کے کاندھوں کا استعمال کررہی ہے۔ اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 2014ء کے دھرنے میں عوام بیوقوف بن گئی اب وہ ہی انہیں نکالے گی، اگلے الیکشن میں انکے پاس کچھ نہیں جو یہ کامیاب ہوں، یہ نیا طریقہ الیکشن رگ کرنے کا پی ٹی آئی کا منصوبہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار پر جتنا آنن فانن کام ہو رہا ہے یہ ہی پی ٹی آئی کا خوف اور کمزوری ہے، جو عوام پاکستان میں رہتے ہیں وہ انہیں پہچان چکے ہیں اس لئے اب جو پیسے بھجتے ہیں انکا استعمال کھل کر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 965064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش