QR CodeQR Code

مشیر خزانہ شوکت ترین نے گیس بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

24 Nov 2021 12:58

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران آیا، شوکت ترین نے بتایا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا اس وقت نہیں لئے گئے.


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ملک میں گیس بحران آیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران آیا، شوکت ترین نے بتایا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا اس وقت نہیں لئے گئے، اب وقت گزر چکا ہے اور عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بلند ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ملک میں گیس بحران کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تاخیر سے گیس کی بکنگ کرنے اور گیس کارگو کی عالمی سطح پر زیادہ طلب کے باعث گزشتہ برس کی نسبت اس بار 1 کارگو کی کمی ہوگی، اور پاکستان میں 10 کارگو آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 965184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965184/مشیر-خزانہ-شوکت-ترین-نے-گیس-بحران-میں-حکومت-کو-ذمہ-دار-ٹھہرا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org