QR CodeQR Code

شام پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ، شامی ہوائی دفاع نے ناکام بنا دیا

24 Nov 2021 13:13

مقامی میڈیا کیمطابق گزشتہ شب غاصب صیہونی رژیم کے جیٹ طیاروں نے شام کے مرکزی صوبے کیجانب متعدد میزائل فائر کئے جنہیں شامی ہوائی دفاع نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا


اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے ایک مرتبہ پھر شام پر ہوائی حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ شب شام کے مرکزی صوبے حمص کے چند ایک مقامات پر میزائل داغے جنہیں شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی ہوا میں تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ گولان ہائیٹس سمیت لبنانی فضای حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاہے بگاہے شام پر ہوائی حملے کئے جاتے ہیں جن میں سے اکثر کو شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965188/شام-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کا-ہوائی-حملہ-شامی-دفاع-نے-ناکام-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org