0
Wednesday 24 Nov 2021 13:13

شام پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ، شامی ہوائی دفاع نے ناکام بنا دیا

شام پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ، شامی ہوائی دفاع نے ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے ایک مرتبہ پھر شام پر ہوائی حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ شب شام کے مرکزی صوبے حمص کے چند ایک مقامات پر میزائل داغے جنہیں شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی ہوا میں تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ گولان ہائیٹس سمیت لبنانی فضای حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاہے بگاہے شام پر ہوائی حملے کئے جاتے ہیں جن میں سے اکثر کو شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش