QR CodeQR Code

مسئلۂ فلسطین بارے ایرانی موقف کبھی نہ بدلے گا، زیاد النخالہ

25 Nov 2021 11:00

شہید بہاء ابوالعطاء کی دوسری برسی کے موقع پر المیادین کیساتھ گفتگو میں فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ نے فلسطینی امنگوں کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دشمنی پر مبنی ایرانی موقف کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مظلوم یمنی قوم بھی فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کا دفاع کرنیوالی ہے


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن (11 تا 21 مئی 2021ء) کے بعد فلسطینی مزاحمتی محاذ نے نہ صرف اپنی عسکری طاقت کو دوبارہ بحال کر لیا ہے بلکہ مقامی سطح پر اسلحہ جات کی مسلسل تیاری کے ذریعے اپنے زرادخانوں کو بھی پر کر لیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ آج فلسطینی مزاحمتی محاذ چھوٹے اسلحے سے لے کر بڑے اسلحے اور ڈرون طیاروں تک سب کچھ غزہ کے اندر ہی تیار کر رہا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے کمانڈر شہید بہاء ابوالعطاء کی دوسری برسی کے موقع پر عرب ٹیلیویژن چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں زیاد النخالہ نے کہا کہ شہید ابوالعطاء نے اپنی زندگی کے دوران انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ہم ان کے رستے پر چلتے رہیں گے اور ان کی شہادت کے جواب میں سرایا القدس کی جانب سے انجام دیئے جانے والے "صیحۃ الفجر" مزاحمتی آپریشن جیسے بھرپور جواب، غاصب صیہونی رژیم کو دیتے رہیں گے۔ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ نے ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران فلسطینی امنگوں کا پاسبان اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا دشمن ہے جبکہ یہ ایرانی موقف کبھی نہ بدلے گا۔ زیاد النخالہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یمن کی مزاحمتکار قوم بھی فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی محافظ ہے۔


خبر کا کوڈ: 965327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965327/مسئلہ-فلسطین-بارے-ایرانی-موقف-کبھی-نہ-بدلے-گا-زیاد-النخالہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org