QR CodeQR Code

کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سموں کی تصدیق کرنیوالا ملزم گرفتار

25 Nov 2021 20:37

ایک کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے جعلی سموں کی تصدیق کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم سے 30 سم تصدیق کرنیوالی ڈیوائسز، 16 ہزار سمیں اور 4 ہزار سیلیکون کے جعلی انگوٹھے برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کوئٹہ نے ایک کارروائی میں جعلی موبائل سموں کی تصدیق کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس سے باری مقدار میں سمیں اور انگوٹھے برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم زون بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سموں کی تصدیق میں ملوث فراز احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے سم تصدیق کرنے والی 30 ڈیوائسز، 16 ہزار سمیں اور 4 ہزار سیلیکون سے بنے جعلی انگوٹھے برآمد کرلے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کوئٹہ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز چلاتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گروہ کے دیگر تین اراکین ڈیرہ غازی خان سے گرفتار ہوئے ہیں۔ جن کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965453/کوئٹہ-ایف-آئی-اے-کی-کارروائی-جعلی-سموں-تصدیق-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org