0
Thursday 25 Nov 2021 20:37

کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سموں کی تصدیق کرنیوالا ملزم گرفتار

کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سموں کی تصدیق کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کوئٹہ نے ایک کارروائی میں جعلی موبائل سموں کی تصدیق کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس سے باری مقدار میں سمیں اور انگوٹھے برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم زون بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سموں کی تصدیق میں ملوث فراز احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے سم تصدیق کرنے والی 30 ڈیوائسز، 16 ہزار سمیں اور 4 ہزار سیلیکون سے بنے جعلی انگوٹھے برآمد کرلے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کوئٹہ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز چلاتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گروہ کے دیگر تین اراکین ڈیرہ غازی خان سے گرفتار ہوئے ہیں۔ جن کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش