QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے سکردو کا دورہ کرینگے

25 Nov 2021 21:53

جمعرات کے روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دورہ سکردو پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ سکردو کے دوران جگلوٹ سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی افتتاح کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے میں سکردو کا دورہ کرینگے۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے مابین ہونے والی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دورہ سکردو پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ سکردو کے دوران جگلوٹ سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی افتتاح کرینگے۔ ادھر وزیراعظم کے دورہ سکردو کے دوران ممبران کونسل کی حلف برداری بھی متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں جی بی آئینی صوبے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ دورہ سکردو کے دوران عمران خان اس حوالے سے بھی اہم اعلانات کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 965465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965465/وزیراعظم-عمران-خان-دسمبر-کے-پہلے-ہفتے-سکردو-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org