0
Thursday 25 Nov 2021 21:53

وزیراعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے سکردو کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے سکردو کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان دسمبر کے پہلے ہفتے میں سکردو کا دورہ کرینگے۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے مابین ہونے والی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دورہ سکردو پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ سکردو کے دوران جگلوٹ سکردو روڈ اور سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی افتتاح کرینگے۔ ادھر وزیراعظم کے دورہ سکردو کے دوران ممبران کونسل کی حلف برداری بھی متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں جی بی آئینی صوبے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ دورہ سکردو کے دوران عمران خان اس حوالے سے بھی اہم اعلانات کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش