QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کی نذر

25 Nov 2021 22:42

عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم کیساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے جسکی ذمہ داری"سرایا اولیاء الدم" نامی مزاحمتی گروہ نے قبول کر لی ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے قافلے میں شامل متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا صابرين نیوز کے مطابق "اولیاء الدم" نامی مزاحمتی گروہ نے اس حوالے سے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے کی تیار ویڈیو فوٹیج عنقریب جاری کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 965477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965477/عراق-امریکی-فوج-کا-ایک-اور-لاجسٹک-قافلہ-بم-دھماکے-کی-نذر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org