QR CodeQR Code

کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا، اسد عمر

28 Nov 2021 12:32

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے افتتاح کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 965848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965848/کراچی-گرین-لائن-منصوبے-کا-ا-غاز-25-دسمبر-سے-ہو-گا-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org