QR CodeQR Code

استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے، خورشید شاہ

28 Nov 2021 21:18

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا، ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔


خبر کا کوڈ: 965888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965888/استعفے-دینے-کے-بجائے-ان-ہاو-س-تبدیلی-کا-امکان-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org