QR CodeQR Code

دہلی میں اسکول آج سے دوبارہ کھولے جارہے ہیں

29 Nov 2021 09:46

آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 407 درج کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آج سے سبھی اسکول اور تعلیمی ادارے پھر سے کھل رہے ہیں۔ ہوا کی کوالٹی کی سطح خطرناک حد تک خراب ہوجانے کے سبب اِس مہینے کی 13 تاریخ سے شہر میں سبھی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔ دہلی حکومت نے اِس مہینے کی 17 تاریخ کو اگلے احکات تک آف لائن کلاسز معطل کردیں تھیں۔ شہر میں ہوا کا معیار ابھی بھی نہایت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 407 درج کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965934/دہلی-میں-اسکول-آج-سے-دوبارہ-کھولے-جارہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org