QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل

29 Nov 2021 15:46

کامران بنگش اعلیٰ تعلیم جب کہ ارشد ایوب خان ایریگیشن کے وزیر ہوں گے، فیصل امین گنڈا پور بلدیات اور زکوۃ و عشر سمیت سماجی بہبود کے وزیر ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ردوبدل کردیا گیا ہے، کامران بنگش اعلیٰ تعلیم جب کہ ارشد ایوب خان ایریگیشن کے وزیر ہوں گے، فیصل امین گنڈا پور بلدیات اور زکوۃ و عشر سمیت سماجی بہبود کے وزیر ہوں گے۔ اس کے علاوہ تاج محد ترند انرجی اینڈ پاور کی جگہ محکمہ مال کے لیے معاون خصوصی مقرر کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966006/خیبر-پختونخوا-کابینہ-میں-وزراء-کے-محکموں-ایک-مرتبہ-پھر-ردوبدل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org