QR CodeQR Code

کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کریگا، اسد عمر

29 Nov 2021 17:15

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے، جسکی وجہ ویکسی نیشن ہے۔ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کریگا، مگر ویکسینیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے، جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے، جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966020/کورونا-کا-نیا-ویرینٹ-انتہائی-خطرناک-ہے-پاکستان-کو-متاثر-کریگا-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org