0
Monday 29 Nov 2021 17:15

کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کریگا، اسد عمر

کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کریگا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے، جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے، جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش