QR CodeQR Code

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی

1 Dec 2021 22:15

فائرنگ پولیس وین پر کی گئی، جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے ابتدائی کارروائیاں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966471/کوئٹہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-2-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org