QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جڑانوالہ کا اجلاس، 5 دسمبر کو منعقد ہونیوالے یوتھ کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ

1 Dec 2021 23:24

اجلاس میں تحصیل جڑانوالہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ظفر عباسی، ضلع فیصل آباد کے سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر عبدالروف سمیت تحصیل جڑانوالہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ میں ڈپٹی سیکرٹری یوتھ عرفان حسینی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل جڑانوالہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ظفر عباسی، ضلع فیصل آباد کے سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر عبدالروف سمیت تحصیل جڑانوالہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران 5 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہونے والے یوتھ کے پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 966481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966481/ایم-ڈبلیو-جڑانوالہ-کا-اجلاس-5-دسمبر-کو-منعقد-ہونیوالے-یوتھ-کنونشن-کی-تیاریوں-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org