QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے سردی میں ٹھٹھرتے بچے کی پرورش کا ذمہ لے لیا

3 Dec 2021 01:36

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچے کو تلاش کرکے منگ کور منتقل کردیا گیا ہے، حکومت نے بچے کی پرورش کا ذمہ لیتے ہوئے اس کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سخت سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے بچے کی ماسک فروخت کرنے کی تصویر وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی پرورش کا ذمہ لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر پشاور کے ایک بے یار و مددگار بچے کی تصویر وائرل ہوئی تھی، اس تصویر میں ماسک فروخت کرنے والا بچہ سخت سردی میں باہر سویا ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر بچے کو تلاش کرکے منگ کور منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے بچے کی پرورش کا ذمہ لیتے ہوئے اس کی تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 966648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966648/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-سردی-میں-ٹھٹھرتے-بچے-کی-پرورش-کا-ذمہ-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org