QR CodeQR Code

حکومت نے سود کی مد میں‌ ادائیگی کیلئے 3 ہزار ارب روپے قرض لیا، علی محمد خان

3 Dec 2021 02:02

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدر کو مصنوعی سہارے پر رکھا، مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا، ہم نے بھی روپے کو اس کی اصل قدر پر چھوڑ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں، موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرض لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدر کو مصنوعی سہارے پر رکھا، مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا، ہم نے بھی روپے کو اس کی اصل قدر پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں الیکشن کمیشن کو فنڈنگ روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کو آئین کے مطابق فنڈز جاری کرنے ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966650/حکومت-نے-سود-کی-مد-میں-ادائیگی-کیلئے-3-ہزار-ارب-روپے-قرض-لیا-علی-محمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org