QR CodeQR Code

پنجگو، نامعلوم افراد کا گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک شخص شدید زخمی

3 Dec 2021 17:20

ذرائع کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند افراد نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان میں تبلیغی مرکز کے قریب ایک گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے۔ ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمد یاسر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966697/پنجگو-نامعلوم-افراد-کا-گاڑی-پر-دستی-بم-حملہ-ایک-شخص-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org