QR CodeQR Code

نصیرآباد، زیر تعمیر ہائی وے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

4 Dec 2021 18:47

بلوچستان میں زیر تعمیر ہائی وے کو نامعلوم عناصر نے ریموٹ بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں بیر چوکی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحی عامر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کا تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966858/نصیرآباد-زیر-تعمیر-ہائی-وے-پر-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org