QR CodeQR Code

خضدار، بورڈ امتحانات کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

4 Dec 2021 21:57

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے کہنے پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جسکے بغیر طلباء کے امتحانی فارمز قبول نہیں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار نے بورڈ کے امتحانات کے فارم جمع کرانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ کالج کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق کسی بھی اسٹوڈنٹ کا امتحانی فارم کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر جمع نہیں کیا جائے گا۔ کالج نے تمام طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کورونا سرٹیفکیٹ کالج ہٰذا کے دفتر میں جمع کرا دیں۔ بصورت دیگر ان کے امتحانی فارم نہیں بھیجے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 966876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966876/خضدار-بورڈ-امتحانات-کیلئے-ویکسی-نیشن-سرٹیفکیٹ-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org