0
Saturday 4 Dec 2021 21:57

خضدار، بورڈ امتحانات کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

خضدار، بورڈ امتحانات کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار نے بورڈ کے امتحانات کے فارم جمع کرانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ کالج کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق کسی بھی اسٹوڈنٹ کا امتحانی فارم کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر جمع نہیں کیا جائے گا۔ کالج نے تمام طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کورونا سرٹیفکیٹ کالج ہٰذا کے دفتر میں جمع کرا دیں۔ بصورت دیگر ان کے امتحانی فارم نہیں بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 966876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش