QR CodeQR Code

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

5 Dec 2021 11:17

پولیس ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کے کیس میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے چند روز قبل وزیر آباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اور راجکو فیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر  پریانتھا کمارا کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 966949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966949/سیالکوٹ-واقعہ-میں-ملوث-مزید-5-ملزمان-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org