0
Sunday 5 Dec 2021 11:17

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کے کیس میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے چند روز قبل وزیر آباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اور راجکو فیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر  پریانتھا کمارا کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 966949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش