QR CodeQR Code

حیدر ثقفی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر منتخب

5 Dec 2021 15:36

تین روزہ کنونشن کے آخری روز میرکاررواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور سینیئرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔ حیدر ثقفی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم ہیں۔ اس سے قبل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ بھی رہ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سالانہ ’’جہد مسلسل و عزم نوء کنونشن‘‘ امامیہ کالونی میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ارکان عمومی نے حیدر ثقفی کو نئے سال کیلئے میرِ کاررواں منتخب کرلیا۔ آئی ایس او کے سینیئر رہنما فخر محمدی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ تین روزہ کنونشن کے آخری روز میرکاررواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ سید علی عباس، علامہ اسد عباس نقوی، حسن رضا نقوی، سید حنین حیدر سمیت علمائے کرام اور سینیئرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔ حیدر ثقفی پنجاب یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم ہیں۔ اس سے قبل یونٹ صدر وحدت کالونی اور اسسٹنٹ چیف سکاوٹ بھی رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966992/حیدر-ثقفی-ا-ئی-ایس-او-لاہور-ڈویژن-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org