0
Sunday 5 Dec 2021 15:36

حیدر ثقفی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر منتخب

حیدر ثقفی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سالانہ ’’جہد مسلسل و عزم نوء کنونشن‘‘ امامیہ کالونی میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ارکان عمومی نے حیدر ثقفی کو نئے سال کیلئے میرِ کاررواں منتخب کرلیا۔ آئی ایس او کے سینیئر رہنما فخر محمدی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ تین روزہ کنونشن کے آخری روز میرکاررواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ سید علی عباس، علامہ اسد عباس نقوی، حسن رضا نقوی، سید حنین حیدر سمیت علمائے کرام اور سینیئرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔ حیدر ثقفی پنجاب یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم ہیں۔ اس سے قبل یونٹ صدر وحدت کالونی اور اسسٹنٹ چیف سکاوٹ بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش