QR CodeQR Code

شہید میجر عرفان برچہ ہنزہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

7 Dec 2021 21:17

پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی دی۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، انتظامی افسران، سیاسی و مذہبی رہنمائوں سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ میجر عرفان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سیاچن سیکٹر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان برچہ کو اپنے آبائی گائوں ہنزہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی دی۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، انتظامی افسران، سیاسی و مذہبی رہنمائوں سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ میجر عرفان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سیاچن سیکٹر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی سے گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں دونوں پائلٹ شہید ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 967361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967361/شہید-میجر-عرفان-برچہ-ہنزہ-میں-پورے-فوجی-اعزاز-کے-ساتھ-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org