QR CodeQR Code

طورخم بارڈر کےقریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

8 Dec 2021 00:04

برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ شامل تھی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کےقریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق اے این ایف نے طورخم کے قریب  گاڑی نمبر K2973 کو روک کر چیک کیا تو انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 250 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ شامل تھی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اے این ایف  نے نور الحق نامی ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 967385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967385/طورخم-بارڈر-کےقریب-250-کلو-منشیات-اسمگلنگ-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org