0
Wednesday 8 Dec 2021 00:04

طورخم بارڈر کےقریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

طورخم بارڈر کےقریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کےقریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق اے این ایف نے طورخم کے قریب  گاڑی نمبر K2973 کو روک کر چیک کیا تو انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 250 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ شامل تھی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اے این ایف  نے نور الحق نامی ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 967385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش