QR CodeQR Code

کوئٹہ، کسٹمز کی کارروائی، 2 کروڑ کا غیر ملکی سامان برآمد

9 Dec 2021 18:36

ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ کسٹمز نے زیارت کراس کے مقام پر تلاشی لیتے ہوئے 2 کروڑ کا غیر ملکی اور غیر قانونی سامان برآمد کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے زیارت کراس کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کوئٹہ نے زیارت کراس کے مقام پر دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے چھالیہ، ایرانی خشک دودھ پاؤڈر، مختلف قسم کے ٹائرز، پلاسٹک بیگز، کاسمیٹکس اور سیگریٹس برآمد کرکے بمعہ ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان کی قیمت 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز حکام نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 967683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967683/کوئٹہ-کسٹمز-کی-کارروائی-2-کروڑ-کا-غیر-ملکی-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org