QR CodeQR Code

امریکہ نے صوبہ الانبار میں دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ کھول رکھا ہے، سلام الجزائری

9 Dec 2021 23:40

مقامی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ قابض امریکی فوج نے عین الاسد میں جاسوسی کا اپنا سب بڑا اڈہ کھول رکھا ہے جبکہ عراقی مزاحمتی محاذ کو قابض امریکیوں کیساتھ دوبدو جنگ سے کوئی خوف نہیں!


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنما سلام الجزائری نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں غیرقانونی طور پر موجود امریکی فوج نے صوبہ الانبار میں اپنا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ بنا رکھا ہے۔ مقامی ٹیلیویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلام الجزائری نے کہا کہ قابض امریکیوں نے عین الاسد میں دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ کھول رکھا ہے جبکہ مزاحمتی محاذ کو قابض امریکیوں کے ساتھ دوبدو جنگ سے کسی قسم کا خوف نہیں کیونکہ ملک میں ان کی سب سے بڑی موجودگی کے وقت بھی امریکی فوجیوں کی تعداد صرف ڈیڑھ لاکھ ہی کے قریب تھی۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت قابض امریکیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ یہ انتہائی شرمندگی کا مقام ہے کہ حکومت کو ان فوجیوں کی حتمی تعداد، ان کے اسلحے کی نوعیت اور ملک میں ان کے جاری مشن کے بارے کوئی اطلاع نہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے حال ہی میں پورے خطے کی جاسوسی کے لئے عین الاسد میں ایک سب سے بڑا اڈہ کھولا ہے جو عراق میں اپنی موجودگی کے بارے اس کی خفیہ شوم نیت کو ظاہر کرتا ہے درحالیکہ مزاحمتی محاذ قومی خودمختاری کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے کو بالکل تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 967720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967720/امریکہ-نے-صوبہ-الانبار-میں-دنیا-کا-سب-سے-بڑا-جاسوسی-اڈہ-کھول-رکھا-ہے-سلام-الجزائری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org