QR CodeQR Code

متاثرہ خاندان مطمئن رہیں، ویڈیو اسکینڈل کیس اب ہماری جنگ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

11 Dec 2021 12:43

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس سے متعلق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماؤں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں ویڈیو اسکینڈل کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ماؤں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ہدایت خلجی سے متعلق کہا ہے کہ متاثرہ خاندان مطمئن رہیں، اب یہ ہماری جنگ ہے۔


خبر کا کوڈ: 967958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967958/متاثرہ-خاندان-مطمئن-رہیں-ویڈیو-اسکینڈل-کیس-اب-ہماری-جنگ-ہے-وزیراعلی-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org