0
Saturday 11 Dec 2021 12:43

متاثرہ خاندان مطمئن رہیں، ویڈیو اسکینڈل کیس اب ہماری جنگ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

متاثرہ خاندان مطمئن رہیں، ویڈیو اسکینڈل کیس اب ہماری جنگ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں ویڈیو اسکینڈل کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ماؤں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ہدایت خلجی سے متعلق کہا ہے کہ متاثرہ خاندان مطمئن رہیں، اب یہ ہماری جنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 967958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش