QR CodeQR Code

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل کے ملزم ہدایت خلجی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

11 Dec 2021 22:55

پولیس کے مطابق ایک اور خاتون نے ملزم ہدایت خلجی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ خاتون نے وہی الزامات لگائے ہیں جو اس سے قبل دوسری لڑکی نے لگائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم ہدایت خلجی کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت خلجی نے اسے بھی نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔ ملزم ہدایت خلجی نے پھر اس پر تشدد بھی کیا اور اسے برہنہ کرکے نازیبا ویڈیوز بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا ویڈیوز کے بعد ملزم نے اسے بلیک میل کیا اور اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہا۔ یاد رہے کہ ہدایت خلجی کے خلاف اس سے قبل ایک اور لڑکی کی جانب سے بھی یہی مقدمہ درج ہوا تھا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 968062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968062/کوئٹہ-ویڈیو-اسکینڈل-کے-ملزم-ہدایت-خلجی-کیخلاف-ایک-اور-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org