QR CodeQR Code

اساتذہ کی بھرتی بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا اعلان

13 Dec 2021 12:37

مستقبل میں انجینئرنگ، کامرس، بزنس اور تھرڈ ڈیژن ڈگری حاصل کرنیوالے ٹیچرز نہیں بن سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو عارضی طورپر 2 سال کیلئے بھرتی کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اساتذہ بننے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے۔ مستقبل میں انجینئرنگ، کامرس، بزنس اور تھرڈ ڈیژن ڈگری حاصل کرنیوالے ٹیچرز نہیں بن سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو عارضی طور پر 2 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ اساتذہ کی نئی بھرتیوں کیلئے پالیسی دو ہزار اٹھارہ میں تبدیلی کی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی سے متعلق تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اساتذہ کی نئی بھرتی کیلئے نوجوانوں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 968259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968259/اساتذہ-کی-بھرتی-بھی-پبلک-سروس-کمیشن-کے-ذریعے-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org