0
Monday 13 Dec 2021 12:37

اساتذہ کی بھرتی بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا اعلان

اساتذہ کی بھرتی بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اساتذہ بننے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے۔ مستقبل میں انجینئرنگ، کامرس، بزنس اور تھرڈ ڈیژن ڈگری حاصل کرنیوالے ٹیچرز نہیں بن سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے بھرتی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں اساتذہ کو عارضی طور پر 2 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ اساتذہ کی نئی بھرتیوں کیلئے پالیسی دو ہزار اٹھارہ میں تبدیلی کی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی سے متعلق تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اساتذہ کی نئی بھرتی کیلئے نوجوانوں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 968259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش